9 نومبر، 2026، 11:00 AM

بحرین، گرفتار علما کی حمایت میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری

بحرین، گرفتار علما کی حمایت میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری

بحرین کے مختلف علاقوں میں شہریوں نے اجتماعات اور ریلیاں نکال کر شیعہ علما کے خلاف عدالتی کارروائیوں اور بلاجواز گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے ان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کے مختلف علاقوں، جن میں الدراز، کرباباد، المرخ، ابوصبیع، سماہیج، کرانہ، الحجر، شاخورہ اور جزیرہ سترہ شامل ہیں، میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد کی گئیں۔

مظاہرین نے ان اجتماعات کے دوران گرفتار علما کی حمایت کا اعلان کیا اور ان کے خلاف جاری عدالتی کارروائیوں کی مذمت کی۔

رپورٹ کے مطابق، بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے گزشتہ چند ماہ کے دوران شیعہ آبادی پر دباؤ بڑھاتے ہوئے بڑے پیمانے پر سکیورٹی کارروائیاں اور گرفتاریاں کی ہیں، جبکہ مذہبی آزادیوں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

ان اقدامات میں عدالتی حکم کے بغیر مذہبی علما اور کارکنوں کی گرفتاریاں، مذہبی تقریبات کے انعقاد پر سخت پابندیاں اور ایران و عراق کے سفر میں رکاوٹیں پیدا کرنا شامل ہیں۔

اس سے قبل عالمی مجلس اہل بیتؑ نے بھی ایک بیان جاری کرتے ہوئے بحرین کی حکومت کے اقدامات، بالخصوص بڑے پیمانے پر شہریت منسوخ کرنے اور ممتاز علما کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی تھی اور انہیں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

News ID 1942718

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha